یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری شروع ، گھی، آئل اور سرف سمیت کئی اشیا مہنگی ہونگی

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ،گھی، آئل اور سرف سمیت کئی اشیا مہنگی ہونگی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی جس میں حکومت کو مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، کپڑے دھونے کے سرف، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments