سندھ حکومت نے بھی صحت کارڈ کے اجراء کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ، معاملے کو سندھ اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

ہم تو بہت عرصہ سے ایسا چاہتے تھے، اس معاملے پر آپ کو ویلکم کریں، تحریک انصاف کے سینیٹراور چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات فیصل جاوید کی گفتگو

جمعرات 27 جنوری 2022 18:37

سندھ حکومت نے بھی صحت کارڈ کے اجراء کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ، معاملے کو سندھ اسمبلی میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سندھ حکومت نے بھی صحت کارڈ کے اجراء کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملے کو سندھ اسمبلی میں لے آکر آئے گی جس پر تحریک انصاف کے سینیٹراور چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات فیصل جاوید نے کہاہے کہ ہم تو بہت عرصہ سے ایسا چاہتے تھے، اس معاملے پر آپ کو ویلکم کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت ہوا۔ سلیم مانڈوی والا کیجانب سے صحافیوں کی فلاح سے متعلق ایک نیا بل پیش کئے جانے کی بات پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت ایک بل منظور کروا چکی ہے کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے جس پر سلیم مانڈوی والا بولے مجھے صرف اس بل میں کمیشن کے اختیارات پر اعتراض ہے جب کمیشن کچھ نہ کرسکے تو ایسے بل کا کوئی فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا صحت کارڈ کی سہولت سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں جاری ہے جس پر سلیم مانڈوی نے واضح کیا کہ سندھ حکومت بھی صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے، بہت جلد معاملہ سندھ اسمبلی میں لے کر آرہے ہیں۔ جواب میں فیصل جاوید نے کہاکہ تو آپ بریکنگ نیوز دے رہے ہیں کہ حکومت سندھ صحت کارڈ کے معاملے پر سنجیدہ ہے،ہم تو پہلے ہی چاہتے تھے کہ سندھ میں بھی ہر فیملی کو اس مد میں دس لاکھ سالانہ مل سکیں، اس معاملے پر وفاق آپ کو ویلکم کرے گا۔دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل اب ایچ ڈی پر جائے گا جس پر حکام وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ جی بالکل اب پی ایس ایل ایج ڈی کوالٹی پر دکھایا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں