این سی او سی کی ٹیم اور آئی سی ٹی انتظامیہ کا بینکوں کے عملے، ریستورانوں، ہوٹلوں اور کیش اینڈ کیریز میں عام لوگوں کی ویکسینیشن کی صورتحال کا معائنہ

جمعرات 27 جنوری 2022 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) این سی او سی کی ٹیم اور آئی سی ٹی انتظامیہ نے بینکوں کے عملے، ریستورانوں، ہوٹلوں اور کیش اینڈ کیریز میں عام لوگوں کی ویکسینیشن کی صورتحال کا معائنہ کیا ہے،ایچ ایٹ فور پوسٹ گریجویٹ کالج کو ویکسینیشن کے لازمی نظام کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔این سی او سی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے جمعرات کو آئی ایٹ اور ایچ ایٹ سیکٹرز کے مختلف کمرشل علاقوں کا دورہ کیا تاکہ ویکسین کے لازمی نظام اور کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز اور این پی آئیز کی تعمیل کی جانچ کی جا سکے۔

ٹیموں نے آئی ایٹ سیکٹر میں بینکوں، ہوٹلوں، ریستورانوں، دکانوں، بیکریوں اور کیش اینڈ کیریز کا دورہ کیا تاکہ ویکسینیشن کی لازمی مہم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کی ٹیم اور آئی سی ٹی انتظامیہ نے بینکوں کے عملے، ریستورانوں، ہوٹلوں اور کیش اینڈ کیری اور عام لوگوں کی ویکسینیشن کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں اور حفاظتی ٹیکے نہ لگانے والے افراد پر بھاری جرمانے عائد کئے، معائینہ ٹیموں نے ایچ ایٹ فور پوسٹ گریجویٹ کالج کو ویکسینیشن کے لازمی نظام کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں