306 کلومیٹرطویل سکھر تا حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مکمل کیا جائیگا

دستاویزی کام مکمل کرنے کا عمل جاری، فنانشل بڈز کے تفصیلی جائزہ کے بعد ایم 6 موٹروے کے منصوبے کا کام ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا

جمعرات 27 جنوری 2022 18:54

306 کلومیٹرطویل سکھر تا حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مکمل کیا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پریس ریلیزکے مطابق سکھر۔حیدر آباد موٹروے (M-6) کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے،اس موٹروے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

306کلومیٹر طویل اس موٹروے پر جلد کام شروع کرنے کیلئے دستاویزی کام مکمل کیاجارہاہے،اس منصوبے کیلئے ٹینڈر قومی اور عالمی سطح پر مشتہر کیا گیا تھا،جس کے نتیجہ میں میسر ز ظاہر خان اینڈ برادرز اور میسرز ٹیکنو۔

سی ایم سی۔اے سی سی کنسورشیم کی طرف سے بڈز(Bids) وصول ہوئیں۔ان کمپنیوں کی تکنیکی بڈزکو 25 نومبر2021 کو کھولا گیا، جبکہ فنانشل بڈز کی پبلک اوپننگ،کمیٹی ارکان کی موجودگی میں 27،جنوری 2022 کو کی گئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی قواعد و ضوابط کے مطابق ان فنانشل بڈز کا تفصیلی تجزیہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔فنانشل بڈز کے تفصیلی جائزہ کے بعدسکھر۔حیدر آباد موٹروے کے منصوبے کاکام ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں