وفاقی ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی مظہر اقبال کی زیر صدارت اجلاس

لین وائلیشن،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے اور ہیلٹ کا استعمال نہ کرنے موٹر سائیکل سواروں سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وفاقی ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی مظہر اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایس پی ٹریفک اورزونل ڈی ایس پیزکی شرکت کی۔لین وائلیشن،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے اور ہیلٹ کا استعمال نہ کرنے موٹر سائیکل سواروں سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک مظہراقبال کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک عارف حسین شاہ اورتمام زونز کے ڈی ایس پیزو دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد کو حادثات سے پاک رکھنے اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے،خصوصی طور پرلین وائلیشن،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے، ہیلٹ کا استعمال نہ کرنے موٹر سائیکل سواروں ایمرجنسی اور ایکسڈنٹ کی صورت میں فوری طور پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال کے متعلق باخبر رکھنے کیلئے ایکسپریس ہائی وے،سری نگر ہائی وے،مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈاور دیگر بڑی شاہراہوں پراناؤنسمنٹ وہیکل کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین کیمتعلق آگاہی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی گئی،اس ضمن میں ٹریفک پولیس کی کرین بھی2شفٹوں میں صبح تا رات تک ایکسپریس ہائی وے روڈ راولپنڈی سائیڈ،اور دوسری شفٹ میں ایکسپریس ہائی وے سروس روڈ اسلام آباد سائیڈ موجود گی کے ساتھ ITPایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی فراہم کریگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں