اسلام آباد: دوران گشت وپڑتال ملزم سے 2330 گرام چرس برآمد

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین بیلا روڈ میں دوران گشت وپڑتال ملزم سے 2330 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین بیلا روڈ میں دوران گشت وپڑتال مخبر حاص کی اطلاع پر ملزم راشد طارق چوہان سے بمعہ گاڑی AKJ537 تلاشی لینے پر 16 گرام آ?س اور 2330 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔تھانہ رمنا پولیس نے ملزم راشد طارق چوہان کو تھانے منتقل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر108 بجرم 9c/15 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں