میرانشاہ دھماکے کے متاثرین کی مدد کی جائے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

پیر 16 مئی 2022 21:24

میرانشاہ دھماکے کے متاثرین کی مدد کی جائے،  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرانشاہ دھماکے کے متاثرین کی مدد کی جائے ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میرانشاہ دھماکے میں معصوم بچے شہید ہوئے ہیں۔ اس طرح پشاور میں دو سکھ تاجروں کی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کراچی یونیورسٹی میں چینی زبان پڑھانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم دہشتگردی کے ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرانشاہ دھماکے کے متاثرین کی مالی مدد کی جائے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی کمی کا مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے جو مانیٹرنگ کمیٹی بن رہی ہے اس میں کوٹری بیراج کے ذمہ داروں کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان نامکمل ہے جس کی وجہ سے کمیٹیاں بھی نامکمل ہیں۔ اس طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں