محمد کاشف چوہدری اور جمیل کھو کھر کی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینیٹیشن نوید خان ترین سے ملاقات

منگل 17 مئی 2022 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر وتا جر رہنماء محمد کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینیٹیشن نوید خان ترین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں سینٹری ورکرز کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا ، انھوں نے دوران ملاقات مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے سینٹری ور کر ز کو حکومت کے اعلان کے مطابق 25000 تنخواہ، ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس اور اور ٹائم دینے کا مطالبہ کیا، محمدکاشف چوہدری اور جمیل کھو کھر نے کہا اسلام آباد کی صفائی اور خوب صورتی کو قائم رکھنے کے حوالے سے سینٹری ورکرز کا بنیادی رول ہے اور مہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہیں بہت کم ہیں جس کی وجہ سے انھیں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نوید خان ترین نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو یقین دلایا کہ سینٹری ورکرز کو آئندہ ماہ سے بنیادی تنخواہ 25000 اور عید الاونس کے طور پر ایک اضافی تنخواہ فر ادا کی جائے گی، انھوں نے کہاسینٹری ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں