تھانہ کورال پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف کارروائی، 01 موٹر سائیکل چور گرفتار

چوری شدہ08 موٹرسائیکل برآمد،مقدمہ درج

بدھ 18 مئی 2022 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) کورال پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف ایکشن۔تھانہ کورال پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا، چوری شدہ08 موٹرسائیکل برآمد۔ملزم نے موٹر سائیکل کورال اور کھنہ کے ملحقہ علاقوںسے چوری کئے تھے۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے،آئی جی اسلام آباد۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلا م آد محمد احسن یونس کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمدفیصل کامران نے تمام زونل ایس پیزکو جرائم پیشہ افراد کا سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال کی بر آمد گی کی ہدایت کی تھی، تھانہ کورال پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کورال محمد عظیم منہاس کی سربرا ہی میں اے ایس آئی ذوالفقار علی معہ ٹیم نے بڑی کارروائی کر تے ہوئے ایک موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضے سے 08چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمدکرلئے، گرفتار ملزم کی شناخت حسیب الرحمان ولد شاہنوازہوئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ کورال اور کھنہ کے ملحقہ علاقوںمیںمتعدد وارداوتوں کا انکشاف کیا ، بر آمد شدہ 08موٹر سائیکلز میںسی04 تھانہ کورال سے چوری کی گئیں، جنکے متعلق مقدمات نمبر 93/22,958/22,965/22,1247/21بجرم 381Aتھانہ کورال میں درج ہیں، 02 موٹر سائیکلز کے چوری کے مقدمات تھانہ کھنہ میں بھی درج ہیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش چاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید احکامات جاری کرتے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے، کسی بھی شرپسند عناصرکو عوام کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں