اسلام آباد،نوجوان لڑکی کی ڈانس کی ویڈیو وائر ل کا معاملہ،پولیس نے تفتیش شروع کردی

بدھ 18 مئی 2022 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقہ آئی 8 میں نوجوان لڑکی کے ڈانس کی وڈیو وائرل ہونے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نوجوان لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کے کہنے اور اصرار پر خاتون ڈانس چھوڑ کر موقع سے چلی گئی تھی،تاجروں نے بتایا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور ڈانس کر رہی تھی،پولیس کے مطابق خاتون کون تھی اور کہاں سے آئی اس کے متعلق موقع پر موجود کسی کو علم نہیں تھا،پولیس نے خاتون تلاش کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں