پاکستان کو تمباکو کی وجہ سے ہر سال 3.15 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، پناہ

ملک کو تمباکو سے ہونے والی بیماریوں سے سالانہ 615 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ثناء اللہ گھمن

بدھ 18 مئی 2022 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام ''تمباکو مصنوعات کے نقصانات اورٹیکس پالیسی کی اہمیت'' کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس کی صدارت پناہ کے پیٹرن جنرل (ر)اشرف خان نے کی۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنائ اللہ گھمن نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سابق گورنر خیبر پختونخوا اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن انجینئر اقبال ظفر جھگڑا تھے۔

اس موقع پرمعزز اراکین قومی اسمبلی نثارچیمہ،عظمی ٰ ریاض،ثمینہ مطلوب،زہرہ ودود،کشورزہر ہ،چیئرپرسن این سی آرسی افشاں تحسین باوجود،پناہ ویمن ونگ کی جنرل سیکریٹری،وچیئرپرسن این ڈی اوتحسین فواد،چیئرپرسن وویمن ڈیولپمنٹ ویلفیئرسینٹر،ڈپٹی ڈائریکٹریمنیٰ میر،سابق کمشنر انکم ٹیکس عبدالحفیظ،سکارڈن لیڈر غلام عباس،ثمینہ شعیب،نورین گیلانی،ڈاکٹرزاہد،تنویرنصرف،پروفیسر راشدسدھو، سول سوسائٹی نے بطور مہمان شرکت کی، صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

پناہ کے سرپرست جنرل (ر) اشرف خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پناہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا، جبکہ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنائ اللہ گھمن نے شرکائ کو سیمینار کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنائ اللہ گھمن کا کہنا تھا کہ تمباکو مصنوعات کا استعمال خطرناک بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔ سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (SPDC) نے تمباکو کے استعمال سے صحت اور معاشی نقصانات پر ایک حقائق نامہ شائع کیا۔

رپورٹ کے مطابق 15 سال سے زائد عمر کے 31 ملین بالغ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں، اگر پاکستان کے 2022-23 کے بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس نہ بڑھایا گیا تو پاکستان میں 260,000 سے زائد افراد تمباکو نوشی شروع کر دیں گے ۔ سیمینار کے شرکائ کا کہنا تھا کہ تمباکو کا استعمال غیر متعدی امراض (NCDs) جیسے دل، کینسر، سانس اور دائمی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، 2017 میں ایک اندازے کے مطابق 163,360 افراد تمباکو کے استعمال سے موت کا شکارہوئے۔

615 بلین روپے فقط تمباکوسے جڑی بیماریوں پرسالانہ خرچ ہوتے ہیں،جب کہ اس کے بدلے میں تمباکوانڈسٹری فقط 120 ارب ٹیکس جمع کرواتی ہے جونہایت قلیل رقم ہے۔سول سوسائٹی نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کے وسیع مواد کو دیکھتے ہوئے سگریٹ پر ایکسائز ٹیکس میں 30 فیصد اضافے سے تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی۔سابق گورنر خیبر پختونخوا اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ تمباکوکے مضر اثرات پرآگہی دینے اورٹیکس میں اضافہ پر ہم پناہ کے ساتھ ہیں،کیوں کہ یہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کاسوال ہے۔

سیمینارکے اختتام پرممبران قومی اسمبلی نے کہاکہ تمباکوصحت کی علامت نہیں،ہم پناہ کے ساتھ ہیں،آنے والے بجٹ میں تمباکومصنوعات پرٹیکس لازمی طورپربڑھناچاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں