سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 97کروڑ روپے سے زائدکے فنڈزجاری

بدھ 18 مئی 2022 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 97کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 5ارب روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں