مالی سال 2022کے جی ڈی پی گروتھ کے تخمینوں کے حوالے سے متعلق اعدادوشمار کی وجہ سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ڈاکٹر محمد احمد زبیر

بدھ 18 مئی 2022 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) چیف اکانومسٹ وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ڈاکٹر محمد احمد زبیر نے کہا ہے کہ مالی سال 2022کے جی ڈی پی گروتھ کے تخمینوں کے حوالے سے متعلق اعدادوشمار کی وجہ سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں خبریں چل رہی ہے میں نے چیف اکانومسٹ وزارت منصوبہ بندی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ قومی اکاؤنٹس کے حوالے سے تخمینہ پاکستان شماریات آ ف بیورو کی ذمہ داری ہے اور وزارت منصوبہ بندی کا جی ڈی پی گروتھ کے تخمینوں کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مالی سال 2022میں قومی اکاؤنٹس سے متعلق امور کے بارے میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں