ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان کی ملاقات، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

بدھ 18 مئی 2022 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد فاروق رشید سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان ڈینیلا لوشینی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپروائزری آفیسر علی عابد نقوی، یونیسیف کے چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کی پنجاب میں انچارج زاہدہ منظور، یونیسیف کی چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ فرح الیاس و دیگر بھی موجود تھے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاروق رشید نے چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسف کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کروایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں