سی ڈی اے انتظامیہ کے شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات

بدھ 18 مئی 2022 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں سمیت کمرشل ایریاز میں نئی اور جدید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سٹریٹ لائٹس کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے پارک انکلیو فیز تھری کی مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں سمیت کمرشل ایریا میں نئی اور جدید ہائی ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے تقریباً 47 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی حتمی منظوری کے بعد ٹینڈرز بھی اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔واضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ سٹریٹ لائٹس شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے باقی ماندہ علاقوں میں بھی خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام تیزی سے کررہا ہے تاکہ روشنی کے نظام کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں