ایس پی ٹریفک کااسلام آباد کی تمام بڑی شاہراوں پر سگنلز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی مزید سخت

رواں سال میں ٹریفک سگنلز کی خلاف روزی کرنے والی5,423 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی

بدھ 18 مئی 2022 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ایس پی ٹریفک نے اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراوں پر سگنلز کی خلاف روزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کو سخت کرنے کا حکم دیاہے، رواں سال میں ٹریفک سگنلز کی خلاف روزی کرنے والی5,423 ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی، ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلزکا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آبادمحمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور اسلام آباد کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنے کے لیے اسلام آبادٹریفک پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہے جب کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں بھی شب وروز کو شاں ہے، اسی ضمن میںرواں سال کے دوران ٹریفک سگنلزکی خلاف ورزی کرنیوالے 5,423ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،اس موقع پرقائم مقام ایس پی ٹریفک نے اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں پر سگنلز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے اور تمام زونز انچارجزکو ہدایت دی ہے کہ اشاروں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے ایسے لوگوں سے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں،قائم مقام ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک سگنلزکا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں