کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

بدھ 18 مئی 2022 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) محکمہ صحت نے جانوروں میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت نے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جانوروں کی نقل و حرکت کے باعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے اور جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد کانگووائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ مویشی منڈی جاتے وقت بچوں اور بزرگ افراد کو ساتھ نہ لیکرجائیں ، ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ جانورخریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑسے پاک ہوں۔اس حوالے سے محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ کو الرٹ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں