پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی عمل سے ہٹایا گیا ، قمر الزمان کائرہ

جمعرات 19 مئی 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئینی عمل سے ہٹایا گیا ، اس کے غیر ملکی شازش کے بیانیے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے تحت کام نہیں کیا ،تاخیری حربوں سے ملک کو مشکل حالات میں ڈالا اور دبائو پیدا کیا جس سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاکی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور آئی ایم ایف سے گرانٹ کے لئے رجوع سے پہلے حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں