پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے درمیان معیاری ڈیجیٹل خدمات کے لئےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 19 مئی 2022 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے جمعرات کو پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے۔ جس سے پاکستان کے تمام موٹرویز پر تیز رفتار رابطوں اور معیاری ڈیجیٹل خدمات کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تعاون کے شعبوں میں بہتر کارکردگی کے لئے روابط کا طریقہ کار وضع کرنا، موٹر ویز پر آواز، ڈیٹا کنیکٹویٹی اور کوریج کی توسیع، مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ٹیلی کام کے شعبے میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس کے تحت دونوں اداروں کے لیے دستیاب معلومات اور تجربے کے پیش نظر استعداد صلاحیت کی تعمیرنیز متعلقہ مسائل اور تکنیکی ترقی جیسے موضوعات کے حوالے سے اجلاس/ مباحثوں کے فورمز/ تربیتی امور کا انعقاد بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، انسپکٹر جنرل این ایچ ایم پی؛ ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ (سی اینڈ ای) اور پی ٹی اے اور این ایچ ایم پی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات تک رسائی ہوتاکہ وہ ہر جگہ کوریج سے مستفید ہوسکیں۔

این ایچ ایم پی کے ساتھ تعاون موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر رابطوں کو بہتر طور پر فعال کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔آئی جی این ایچ ایم پی، خالد محمود نے اس موقع پر کہا کہ بہتر اور تیز تر کنیکٹیویٹی اور جدید تکنیکی سلوشنز ہائی ویز اور موٹر وے کے ساتھ ساتھ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں