تمام افراد پہلی بوسٹر خوراک کے 4 ماہ بعد کووڈ -19 ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ حاصل کر سکتے ہیں، ڈاکٹر رانا صفدر

جمعہ 20 مئی 2022 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ تمام فرنٹ لائن کارکنان اور 12 سال کی عمر سےلیکر50 سال کی عمر کے تمام مدافعتی کام کرنے والے افراد پہلی بوسٹر خوراک کے 4 ماہ بعد کووڈ -19 ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ حاصل کر سکتے ہیں،جمعہ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ویکسینیشن 2 بنیادی خوراکوں اور بوسٹر کے ساتھ مکمل ہونی جاہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں