سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم خان درانی کی سردار آصف احمد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 20 مئی 2022 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم خان درانی نے سابق وفاقی وزیر سردار آصف احمد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے سوگوار خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سابق وفاقی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں