پی ٹی آئی نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی

اتوار 22 مئی 2022 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی انسٹیٹیوشن برانچ کا عملہ چھٹی کے بعد دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیریں مزاری کو رہائی کا حکم دیا انہوںنے کہاکہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں