آئیسکو کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

ہفتہ 21 مئی 2022 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ22 مئی ،صبح09:00بجے تا دن02:00بجے تک راولپنڈی۔

(جاری ہے)

III، سی این سی، وی آئی پی،جھنڈا،سٹیٹ بینک،ہمایوں روڑ فیڈرز، صبح09:00بجے تا دن01:00بجے تک چھٹہ بختاور،مسلم آباد،گلزار شہید،قائد آباد،احسن آباد،پیرودھائی،باغ سرداراں،ڈھوک حسو،کیرج فیکٹری فیڈرز، صبح08:00بجے تا دن01:00بجے تک ترامڑی،لہتراڑ روڑ،پارک ویو،پنڈی بورڑ، جیل پارک۔1،کار چوک،محبوب شہید،ایف ایف ہسپتال،ایکس لائر کالونی،ولایت کمپلکس،اے او ڈبلیوایچ ایس،مورگاہ فیڈرز، صبح07:30بجے تا دن12:30بجے تک قاضی آباد فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں