یاسین ملک کیس پر اقدامات کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی شکرگزار ہوں ، مشعال ملک

ہفتہ 21 مئی 2022 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنے گھر آمد کے موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جس طرح یاسین ملک کیس پر اقدامات کئے اس پرمیں ان کی شکرگزار ہوں ۔

(جاری ہے)

میں دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے اور میری بیٹی کو یاسین ملک سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اپنی بچی سے اس وقت ملے تھے جب اس کی عمر 2 سال تھی۔ بھارت نے 8 سال سے مجھے اور میری بچی کو یسین ملک سے ملنے نہیں دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں