عمران خان کو ناقص کاکردگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا،وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری

اتوار 22 مئی 2022 00:10

عمران خان کو  ناقص کاکردگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا،وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کوناقص کارکردگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ عمران خان اقتدار کھونے کے بعد امریکہ اور یورپ مخالف ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے قیمتی تحائف مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بارے میں پوچھنا چاہیے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات ہونی چاہیئیں ۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے زیر انتظام صوبائی علاقوں میں کرپشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے اسکینڈل سامنے آئے لیکن عمران خان کے پاس ان کی وضاحت کے لئے جواب نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں