ٹیلی کام کے شعبے میں چار سال کے دوران 6.1 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، رپورٹ

اتوار 22 مئی 2022 09:40

ٹیلی کام  کے شعبے میں چار سال  کے دوران 6.1 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ٹیلی کام کی قومی صنعت میں چار سال سے کم عرصے میں 6.1 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) کی گئی ہے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2018 تا 31 مارچ 2022 اس شعبے میں 6 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ، اس وقت ملک میں ایکٹیو موبائل سمز کی تعداد 193 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ موبائل اور فکسڈ براڈ بینڈ صارف 39.4 ملین سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کےلئے اس وقت ملک بھر میں 37 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی مالیت 31 ارب روپے ہے ،اسی طرح آپٹیکل فائبر اور براڈ بینڈ کے مختلف منصوبے بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا شمار انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے اور شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی ٹی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں