ژ*تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پہلے وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

اتوار 22 مئی 2022 21:50

) اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پہلے وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پو تبادلے کر دیئے گئے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید قرار حسین کا تبادلہ اے آئی جی آپریشنز کردیا گیا ہے ان کے پاس اے آئی جی جنرل کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔اسی طرح ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کا تبادلہ ایس ایس پی ٹریفک کے طور پرکردیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک کیپٹن (ر)مظہر اقبال کو ڈائریکٹر آپریشنز (سیف سٹی ) اور اے آئی جی انوسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن تبادلہ کردیا گیا انکے پاس ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں