سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت (کل )ہوگی

پیر 23 مئی 2022 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سپریم کورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت (کل )منگل ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ آج منگل کو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانت سے متعلق معاملات ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور خرد برد کے ملزم ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی سہیل یار خان و دیگر ملزمان کی ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں سمیت دیگر مقدمات پر سماعت کرے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں