وفاقی کابینہ کااجلاس (کل )ہوگا ،ہفتہ کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان

سرکاری اداروں اور دفاتر کی ہفتہ کی تعطیل سے 700سے 1100میگا واٹ تک بجلی بچائی جاسکے گی، ذرائع

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وفاقی کابینہ کے (کل )منگل کو ہونے والے اجلاس میںہفتہ کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے تجویز دی تھی کہ ہفتے میں پانچ روز کام کی وجہ سے توانائی کی کافی بچت ہوسکتی ہے اس لئے ہفتہ کی تعطیل بحال کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں اور دفاتر کی ہفتہ کی تعطیل سے 700سے 1100میگا واٹ تک بجلی بچائی جاسکے گی ۔معلوم ہوا ہے کہ (آج)منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ہفتہ کی تعطیل بحال کر نے کی تجویز بھی شامل ہے اوروفاقی کابینہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ہفتہ میں پانچ دن کام کر نے کی منظوری دے دے گی جس کے بعد ہفتہ کے روز کی تعطیل بحال ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں