خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی سزا ختم کرنیکا بل سینیٹ میں منظور

خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی سزا اور جرمانہ ختم کیا جائے، ترمیمی بل

پیر 23 مئی 2022 20:22

خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی سزا ختم کرنیکا بل سینیٹ میں منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سینیٹ نے کرمنل لاء ترمیمی بل منظورکرلیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نیکرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا۔

(جاری ہے)

بل کے متن کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی سزا اور جرمانہ ختم کیا جائے۔سینٹر شہادت اعوان کے مطابق خودکشی کی کوشش بیماری ہے، ان لوگوں کا علاج کرنا چاہیے نہ کہ انہیں سزا دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں