ہم سب کی خوشحالی کے کیے ایک جزبے سے بھرپور، تیزرفتار تجارت قائم کر سکتے ہیں،ملائیشین ناظم الامور

عالمی مالیاتی فنڈ پر امید ہے رواں برس ملائشیا اپنی معیشت کو 5.75فیصد توسیع دے گا، منڈی بہائوالدین میں گفتگو

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ملائیشین ناظم الامور ڈی ڈی فیصل نے کہاہے کہ ہم سب کی خوشحالی کے کیے ایک جزبے سے بھرپور، تیزرفتار تجارت قائم کر سکتے ہیں،عالمی مالیاتی فنڈ پر امید ہے رواں برس ملائشیا اپنی معیشت کو 5.75فیصد توسیع دے گا۔ملائشیائی ہائی کمیشن کے ناظم الامور ڈی ڈی فیصل نے منڈی بہائوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈاٹریز کا دورہ کیا اور ملائشیائی ناظم الامور نے پاکستانی اور ملائشیائی کاروباری شخصیات کی ملاقات میں شرکت کی۔

ملائشیائی ناظم الامور نے کہاکہ تجارت عوام کو دنیا بھر میں ملانے کی بنیاد ہے، تجارت ایک دوسرے کو سمجھنے اور قوموں اور معیثت کی بھلائی کے لئے تعاون سے متعلق ہے۔ انہوںنے کہاکہ خاندانوں کے مابین رابطوں، سیاست، تعلیم، سیاحت،کام کاج و دیگر بہت سے شعبوں میں اقوام کے درمیاں رابطوں کے قیام کے کیے افراد ہونا چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم سب کی خوشحالی کے کیے ایک جزبے سے بھرپور، تیزرفتار تجارت قائم کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملائشیا ہمیشہ سے ہی ایک کھلی تجارتی قوم ہے، ملائشیا ہمیشہ سے سرمایہ کاری کے مراکز کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ پر امید ہے کہ رواں برس ملائشیا اپنی معیشت کو 5.75فیصد توسیع دے گا۔ انہوںنے کہاکہ رواں برس ملائشیائی حکومت معیثت کی 5.3 فیصد سے 6.3 فیصد تک بڑھوتری کے فروغ کے لیے کوشیش کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گذشتہ برس ہماری معیشت میں 3.1 فیصد توسیع ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی کاروباری برادری کو کہتا ہوں کی وہ اصلاحات میں شراکت دار بن کر مستقل پزیری کے ذریعہ ہمارے خوشحالی کے ہدف کو حاصل کریں۔ ڈی ڈی فیصل نے کہاکہ ملائشیا کو آسیان کے گیٹ وے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے،پاکستان ہمیشہ سے ملائشیا کا اہم اقتصادی شراکت دار رہا ہے۔ ملائیشیائی ناظم الامور نے کہاکہ ہمارے باہمی اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری پر۔مبنی تعلقات اس کے عکاس ہیں۔ ملائیشیائی ناظم الامور نے کہاکہ ہمارے باہمی اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری پر۔مبنی تعلقات میں دھائیوں سے درپیش عالمی چیلنجز کے باوجود اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں