ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج کو ممکنہ طور پر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت (کل) ہوگی

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) اسلا م آباد ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج کو ممکنہ طور پر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت (کل)منگل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (کل) منگل کو درخواست پر سماعت کرینگے ،پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہاگیاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،حکومت پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت کو حکم دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں