مسلم لیگ ن کا 26مئی کو مانسہرہ کا جلسہ کامیاب ہوگا ، واجد ایوب

ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،ہ زارہ وال اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کرینگے

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) مسلم لیگ ن کا 26مئی کو مانسہرہ کا جلسہ کامیاب ہوگا ،ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،ہزارہ وال اپنے قائدین کا فقید المثال استقبال کرینگے ،ٹرنول اور اسلام آباد کے گردونواح سے بھی کارکن اپنے قائدین کا خطاب سننے مانسہرہ روانہ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ترنول اسلام آباد کے سرگرم رہنما چودھری محمد واجد ایوب نے اپنے آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

واجد ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ ن عام آدمی کے دل کی دھڑکن ہے، میاں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز بے پناہ مسائل مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ملک وقوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،ملک وقوم کے مسائل کا حل ن لیگی قیادت ہی کہ مرہون منت ہے واجد ایوب نے کارکنوں کو 26مئی مانسہرہ کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں کرنے اور جلسے میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔واجد ایوب نے کہا کہ مانسہرہ اور سارا ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، ماضی میں بھی ن کی کو ہزارہ کے لوگوں نے عزت بخشی مستقبل بھی ن لیگ ہی کا ہے ،ہزارہ والوں کو مانسہرہ میں کامیاب جلسہ کی خوشخبری اور پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں