فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے آج اورکل اندرون و بیرون ملک ہونے والے پرچہ جات منسوخ

منگل 24 مئی 2022 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے آج اورکل اندرون و بیرون ملک ہونے والے پرچہ جات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیمی بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، اسلام آباد کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 کے (آج) بدھ 25 مئی اور (کل) جمعرات 26 مئی کو اندرون و بیرون ملک ہونے والے پرچہ جات بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ منگل کو وفاقی تعلیمی بورڈ سے جاری بیان کے مطابق ان پرچہ جات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں