پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،وفاقی وزیر سید نوید قمرکی برسلز میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2022 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری سید نوید قمرنے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات برسلز میں پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔سید نوید قمر بیلجیم کے 2روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات باہمی طورپر فائدہ مند ہیں۔

یورپی یونین پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منزل ہے اور دونوں اطراف بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔وزیر تجارت سید نوید قمرنے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم میں شمولیت کے بعد سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں