قومی اسمبلی میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس (تنسیخی) بل 2022ء پیش کردیا گیا

منگل 24 مئی 2022 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس (تنسیخی) بل 2022ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس (تنسیخی) بل 2022ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد میں 1985ء میں بنا تھا۔

(جاری ہے)

9 ادارے اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ پہلے وزارت صحت کے زیر نگرانی اچھے انداز میں چل رہا تھا۔ سابق حکومت نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی طرز پر بورڈ آف گورنرز کے زیر نگرانی کردیا۔ یہ اقدامات ڈاکٹروں اور نرسوں کے ذہنوں پر بوجھ ہیں۔ اس بل سے یہ ادارہ پہلے والی صورتحال پر واپس آجائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک کی حمایت کی۔ تحریک کی منظوری کے بعد نور عالم خان نے بل ایوان میں پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں