قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2022 ء پیش کردیا گیا

منگل 24 مئی 2022 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2022 ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے دستور (ترمیمی) بل 2022ء پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات صوبائی معاملہ ہے اگر محرک کا اصرار ہے تو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ ایوان سے اجازت ملنے کے بعد کشور زہرا نے بل ایوان میں پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں