تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے مختلف شاہراہوںکو کنٹینرز اوردیگر ٹرانسپورٹ کھڑی کر کے بند کر دیا گیا
موٹروے ، جی ٹی روڈبھی مختلف مقامات پررکاوٹیں کھڑی کر کے دونوں اطراف سے عام ٹریفک کیلئے بند ،ملحقہ شاہراہوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں لاہور میں داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز اور دیگر ٹرانسپورٹ کھڑی کر دی گئی ،گاڑیوں کی طویل قطارں لگی رہیں،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا راستے بند ہونے کی وجہ سے مسافر پیدل سفر کرتے ہوئے دکھائی دئیے ،پنجاب بھر سے اسلام آباد جانے والی مسافر اور گڈز ٹرانسپورٹ بند کردی گئی
منگل 24 مئی 2022 21:20
(جاری ہے)
راستے بند ہونے کی وجہ سے مسافر پیدل سفر کرتے ہوئے دکھائی دئیے ۔
کئی مقامات پر شہری متبادل راستوں کی تلاش کیلئے موٹرسائیکلیں ڈیوائیڈر سے اٹھا کر دوسری طرف لے جانے کیلئے کوشاں رہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کو بند کردیا گیا، موٹروے پر لاہور، اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے کے تمام انٹرچینجز پر کنٹینر لگادئیے گئے اور پولیس تعینات کردی گئی۔ موٹروے ایم 3 پر جڑانوالہ اور سمندری انٹرچینج کو بند کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 4 پر امین پور، ساہیانوالہ اور ڈپٹی والا انٹرچینج کو بھی بند کردیا گیا، ٹرانسپورٹ اڈوں پر سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے سروس بند ہے۔ملتان سے لاہور جانے والی موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم انٹرچینچ سے بند کردیا گیا۔گجرات میں دریائے چناب پل پر کنٹینرز لگادئیے گئے، لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک بند کردی گئی، دریائے چناب پل پر پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی۔گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر سادھوکی کے مقام پر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے، جی ٹی روڈ کی بندش سے لاہور سے گوجرانوالہ آنے والی ٹریفک بند ہے۔سرگودھا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے کے لیے سالم انٹرچینج پر کنٹینرز لگادئیے گئے، تاہم خوراک لے جانے والی گاڑیوں اور بیرون ملک جانیوالے شہریوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت ہے۔اسلام آباد کوہاٹ روڈ کو خوشحال گڑھ اور منکور چیک پوسٹ پر کنٹینر زلگا کر بند کردیا گیا۔اسلام انتظامیہ نے ایوب چوک، ایکسپریس وے، نادرا چوک اور سرینا چوک کو کنٹینر زلگاکر بند کردیا جبکہ ریڈ زون داخلے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ بحال ہے۔اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون کو اٹک کے مقام ہارون پل اور ہزارہ موٹر وے کو شاہ مقصود انٹرچینج کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ لاہور اور ملتان کے درمیان موٹروے پر شیر شاہ، شاہ شمس، رانگو پل اور شاہ رکن عالم انٹرچینجز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ دریائے جہلم پر قائم پلوں کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، لوگ کنٹینرز کے نیچے سے لیٹ کر گزرنے پر مجبور ہیں۔پنجاب بھر سے اسلام آباد جانے والی مسافر اور گڈز ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرسٹرسلطان سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت 30اپریل تک ملتوی
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے مزیدم شکلات،ایاٹا نے واجب الاداادائیگی کا مطالبہ کردیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا