بجلی صارفین کے مسائل کا حل انکی دیلیز پر ممکن بنا رہے ہیں، ترجمان آئیسکو

منگل 24 مئی 2022 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے معزز صارفین کی بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے تمام آپریشن سرکلز انچارج بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم مورخہ25مئی2022 بروز بدھ کو دن10:30بجے تا12:30بجے تک متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز/شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

صارفین شکایات کے فوری ازالے کے لئے اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔ معزز صارفین سے درخواست ہے کہ رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کے درج شدہ شکایت کو بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں