الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،ووٹنگ 17 جولائی کو ہوگی

بدھ 25 مئی 2022 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،ووٹنگ 17 جولائی کو ہوگی، امیدوار کاغذات نامزدگی 4 تا 7 جون جمع کراسکیں گے۔ ای سی پی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈی نوٹیفائی ہونے والے 20 ارکان صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتحابات 17 جولائی کو ہوں گے، جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی 7 راولپنڈی II، پی پی 83 خوشاب II، پی پی 90 بھکر II، پی پی 97 فیصل آباد I، پی پی 125 جھنگ II' پی پی 127 جھنگ IV، پی پی 140 شیخوپورہ VI، پی پی 158 لاہور XV، پی پی 167 لاہور XXIV، پی پی 168 لاہور XXV، پی پی 170 لاہور XXVII، پی پی 202 ساہیوال VII، پی پی 217 ملتان VII، پی پی 224 لودھراں I، پی پی 228 لودھراں V، پی پی 237 بہاولنگر I، پی پی 272 مظفر گڑھ V، پی پی 273 مظفر گڑھ VI، پی پی 282 لیّہ III اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان IV شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 31 مئی 2022 کو ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے پبلک نوٹسز جاری کئے جائیں گے جبکہ 4 جون تا 7 جون امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرا سکیں گے۔ 8 جون 2022 کو نامزد امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی جبکہ 11 جون آخری تاریخ ہوگی جس میں نامزد امیدواروں کی سکروٹنی کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسرز کو کاغذات جمع کروائے جائیں گے،15 جون کو ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات پر اعتراضات لگائے جانے یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کی جا سکے گی جبکہ 21 جون کو ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا، 22 جون کو نظرثانی شدہ لسٹ آویزاں کی جائے گی جبکہ 23 جون 2022 کو نظرثانی شدہ لسٹ میں سے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

24 جون 2022 کو تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ 17 جولائی کو ان حلقوں میں ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں