وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی

جمعرات 26 مئی 2022 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 245کے تحت ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس، پی ٹی وی اور سیکرٹریٹ سمیت اہم سرکاری عمارات اور سفارتی علاقے کی سیکورٹی کیلئے سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوری طور پر فوج طلب کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فوجی دستوں کی تعداد کا تعین پاک فوج کے حکام  ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں