دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال

جمعرات 26 مئی 2022 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 56300کیوسک اور اخراج 55500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد22100 کیوسک اور اخراج22100کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26 ہزارکیوسک اور اخراج32200کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد18800کیوسک اور اخراج 8800کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1078.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.009 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں