وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

جمعرات 26 مئی 2022 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عظمی میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے عدالتی فیصلے کے برعکس کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا، عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا،تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، عدالت عظمی سے استدعا ہے کہ انصاف نے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت عظمی نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست لارجر بینچ کے سامنے ساڑھے گیارہ بجے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں