ہائیکورٹ نے مسجد نبویؐ واقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی

جمعہ 27 مئی 2022 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویؐواقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

مسجد نبویؐواقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گِل، حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں