اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے پیٹرول میں ناجائز منافع خوری پر تین منیجرز کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 مئی 2022 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے پیٹرول میں ناجائز منافع خوری پر تین منیجرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی رات اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ دیہی سب ڈویژن میں مجسٹریٹ بھی تعینات کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز منافع خوری کے الزام میں 3 منیجرز کو اب تک گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں