پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، اجمل بلوچ

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، بیان

جمعہ 27 مئی 2022 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر ردعمل میں انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں اتنا زیادہ اضافہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کو ریلیف دیا ہے۔یہ 30 سالہ پرانے تجربہ کار بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام پر مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔عوام اتنا بڑا ظلم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو تاجر کسی بڑے احتجاج کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں