20آٹے کا تھیلا 980 کا ہوگیا

20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے اضافہ کیا گیا ہے

جمعہ 27 مئی 2022 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) مہنگائی کے ستائے غریب عوام کیلئے ایک ور بری خبرہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 980 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 490 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ریجنل اکاونٹس آفیسر کو قیمتوں کی تبدیلی کے لیے ذاتی طور پر وئیر ہاوسز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز وئیر ہاوسز میں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں