بلاول بھٹو زرداری کا پاکستانی کوہِ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہِ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، جو رواں ماہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور اسکردو میں زیر علاج تھے، لیکن آج وہ زندگی کی جنگ ہارگئے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا جنون رکھنے والے علی رضا سدپارہ کے انتقال کی خبر میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم علی رضا سدپارہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں