پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 98 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔ کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 32 افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہی- انہوں نے کہا خطے کی بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔ قبل ازیں کالج کے کمانڈانٹ نے کورس کے دوران شرکائ کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں