سوشل میڈیا پر خاتون آرٹسٹ کی میک اپ کے ذریعے سابق وزیر اعظم عمران خان کا روپ دھارنے کی کوشش

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سوشل میڈیا پر خاتون آرٹسٹ نے میک اپ کے ذریعے سابق وزیر اعظم عمران خان کا روپ دھارنے کی کوشش کی۔انسٹاگرام پر اسماء حنیف نامی ڈیجیٹل کرئیٹر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کا روپ دھارنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خاتون کو میک اپ ٹرکس کا استعمال کرتے دیکھا گیا جس کے بعد خاتون نے عمران خان جیسی ڈریسنگ اور ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کے ساتھ ان جیسے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خود کو عمران خان جیسا دکھانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کی مہارت سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے جس میں کہیں صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون بے انتہا کوشش کے باوجود بھی خود کو عمران خان دکھانے میں ناکام رہیں تو کہیں خاتون کی محنت کو سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں